24 جولائی 2014 - 12:03
عالمی یوم القدس مسلمانوں کی فریاد کا دن

انتفاضۂ فلسطین کی حمایت سے متعلق کانفرنس کے سیکرٹریٹ نے عالمی یوم القدس کو عالمی استکبار کے مظالم اور منہ زوری کے مقابلے میں مسلمانوں کی فریاد کا دن قرار دیا ہے۔

ابنا: انتفاضۂ فلسطین کی حمایت سے متعلق کانفرنس کے سیکرٹریٹ نے عالمی یوم القدس کو عالمی استکبار کے مظالم اور منہ زوری کے مقابلے میں مسلمانوں کی فریاد کا دن قرار دیا ہے۔ انتفاضۂ فلسطین کی حمایت سے متعلق کانفرنس کے سیکرٹریٹ نے آج ایک بیان میں مسلمانوں سے یوم القدس کے جلوس و مظاہروں میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عالمی یوم القدس نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کے سب سے بڑے مسئلے اور دنیائے اسلام کی توجہ کے مرکز میں تبدیل کردیا ہے۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے جہاد و ایثار اور جدوجہد کے میدان میں ہی فلسطین کا مستقبل بنےگا اور اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ قدس کی آزادی، نہ صرف مسلمان قوموں بلکہ دنیا کی تمام حریت پسند قوموں کا مطالبہ ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی یوم القدس نے فلسطین کے مسئلے میں مسلمانوں کو میدان عمل میں اتار کر نہ صرف اس سلسلے میں حکمرانی کا توازن تبدیل کردیا بلکہ صیہونزم اور اس کے عالمی حامیوں کو کمزور پوزیشن میں لاکھڑا کردیا۔اس بیان میں غزہ کے مظلوم عوام کے بہیمانہ قتل عام اور اس سلسلے میں عالمی اداروں کی خاموشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا گيا ہے کہ مسلمان قومیں، صیہونیت کی جڑیں اکھاڑ پھینکیں گی اور وہ، مظلوم فلسطینیوں کے حقوق ہرگز پامال نہیں ہونے دیں گی۔قابل ذکر ہے کل عالمی یوم القدس ہے کہ جس دن، دنیا کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت میں جلوس نکالے اور مظاہرے کئے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس کے طور پر منائے جانے کا اعلان فرمایا تھا۔

.......

/169